”ابھی زندہ ہوں“ عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی کی انتقال کی افواہوں کی تردید
لاہور (نیٹ نیوز) معروف گلوکار عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنے انتقال کی افواہوں کی تردید کر دی۔ عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا ہے کہ ابھی زندہ ہوں۔ ہر سال میرے مرنے کی سوشل میڈیا پر نیوز دی جاتی ہے اور ہر بار وہ جھوٹی ثابت ہوتی ہے۔ موت کا ایک دن متعین ہے اور جس گھڑی موت آنی ہے اس کو کوئی بدل نہیں سکتا۔ یہ سب پاک پروردگار کو معلوم ہے۔