ایک ہزار سال پہلے سمندر میں غرق ہونے والے مصری شہر سے خزانہ دریافت
قاہرہ (نیٹ نیوز) ماہرین آثار قدیمہ نے بحیرہ روم میں ایک ہزار سال سے زائد عرصے قبل ڈوب جانے والے مصر کے ایک شہر سے نیا خزانہ دریافت کیا ہے۔ ہرقلیون نامی یہ شہر 331 قبل مسیح میں سکندریہ شہر کے قیام سے قبل 8 ویں صدی میں بحیرہ روم کی گہرائیوں میں گم ہوگیا۔