• news

وزیر تجارت سے سٹیل انڈسٹری کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز سے سٹیل انڈسٹری کے وفد نے ملاقات کی۔ جس کا مقصد پاکستان کے صنعتی منظر نامے کے اہم جزو سٹیل سیکٹر کی ترقی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا تھا۔ وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے سٹیل کی صنعت کو سپورٹ کرنے اور اس کی ترقی کو یقینی بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا میں آپ کو آپ کے مسائل کے حل تلاش کرنے میں مدد کروں گا۔ وفاقی وزیر نے قومی خزانے پر مالی بوجھ کم کرنے اور سٹیل کی صنعت میں خود انحصاری کو فروغ دینے کے لیے مقامی طور پر خام مال کی فراہمی کی اہمیت پر زور دیا۔

ای پیپر-دی نیشن