سٹوڈنٹس یونین کی بحالی ، وفاقی وزارت تعلیم نے کمیٹی تشکیل دیدی
اسلام آباد (چوہدری شاہد اجمل) جامعات اور تعلیمی اداروں میں سٹوڈنٹس یونین کی بحالی کے معاملے پر وفاقی وزارت تعلیم نے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دے دی۔ سینئر جوائنٹ سیکرٹری کی سربراہی میں 14 رکنی کمیٹی سٹوڈنٹ یونین سے متعلق معاملات کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی دس روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔ کمیٹی میں محقیقین، ماہرین تعلیم اور یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز شامل ہیں۔ وزارت تعلیم کے سینیر جوائنٹ سیکرٹری کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے جبکہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو بھی ممبر بنایا گیا ہے، وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی ، وائس چانسلر نمل یونیورسٹی ، ریکٹر بین الاقوامی یونیورسٹی اسلام آباد،وائس چانسلر فاطمہ جناح ڈگری کالج راولپنڈی اور وفاقی دارالحکومت کے دو بڑے کالجز ایف ایٹ فور اور ایچ ایٹ فور کے پرنسپل صاحبان کو بھی ممبر رکھا گیا ہے، کمیٹی میں ماہرین تعلیم علی معین نوازش، عائشہ رزاق کو بھی ممبر بنایا گیا ہے