• news

وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی سے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کی نمائندہ کی ملاقات

اسلام آباد (نامہ نگار) پاکستان میں فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کی نمائندہ فلورنس رولے نے اسلام آباد میں نگران وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈاکٹر کوثر عبداللہ ملک سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر کوثر ملک نے پاکستان میں غذائی تحفظ اور زرعی پیداوار کو یقینی بنانے کے لیے حکومت پاکستان اور اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے درمیان دیرینہ شراکت کو سراہا۔ ڈاکٹر کوثر ملک نے کہا کہ ایف اے او اور پاکستان کے درمیان خوراک کی کمی اور پائیدار زرعی پیداوار کے حصول کے لیے موجودہ تعاون انتہائی تسلی بخش ہے۔ زراعت، لائیو سٹاک اور فشریز کے شعبے میں پاکستانی ماہرین کی صلاحیت میں اضافے کے لیے ایف اے او سے تعاون کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن