ثقافت اور تجارت میں بنگلہ دیش کے ساتھ تعاون بڑھانے کی ضرورت: عارف علوی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بنگلہ دیش کے ساتھ معیشت، ثقافت اور تجارت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین تجارت بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ بنگلہ دیش میں پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر سید احمد معروف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ بنگلہ دیش میں نامزد ہائی کمشنر دونوں برادر ممالک کو مزید قریب لانے کے لئے کام کریں۔