کرونا سے سب سے زیادہ متوسط گھرانوں کے بچے متاثر ہوئے: تحقیق
گلاسگو (نوائے وقت رپورٹ) ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کرونا کی عالمی وبا میں سب سے زیادہ متاثر متوسط طبقے کے بچے ہوئے۔ وبا کے دوران بچوں کا شدید ذہنی مسائل کا شکار ہونا مستقبل میں ان کی تعلیم کو متاثر کر سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق وہ خاندان جنہیں وبا کے دوران گھر سے کام اور ہوم سکولنگ کرنی پڑی وہ زیادہ ذہنی دباو¿ سے گزرے جبکہ مستحق افراد کے لیے حکومت کی امداد مو¿ثر ثابت ہوئی۔ اس کے نتیجے میں غریب اور امیر بچوں کی ذہنی صحت کے درمیان فرق کم ہو گیا۔ جرنل آف ایپی ڈیمیولوجی اینڈ کمیونٹی ہیلتھ میں شائع ہونے والی تحقیق میں یونیورسٹی آف گلاسگو کے محققین نے 9272 بچوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا۔