ایم کیو ایم میں کچھ بیویوں نے بھی شوہروں کو ’بھائی‘ کہہ دیا تھا: فاروق ستار
کراچی (نیٹ نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینئر ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیو ایم کے لیڈروں اور کارکنوں کے ساتھ لفظ’ بھائی‘ لگانے کو برابری کا رشتہ قرار دے دیا۔ رہنما متحدہ قومی موومنٹ فاروق ستار ایک پروگرام میں اس سوال پر کہ ایم کیو ایم لیڈرز میں ایسا کیا ہے جو ان کے ساتھ لفظ ’بھائی‘ لگانا لازمی ہو جاتا ہے؟۔ اس پر فاروق ستار نے کہا کہ ایسا ہی ہے بلکہ ہماری پارٹی میں ایسا ہوچکا ہے کہ اکثر تو بیویاں بھی اپنے شوہروں کو بھائی کہنے لگی ہیں۔