انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسےع کا امکان
اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) ہدف سے کم انکم ٹیکس ریٹرن کے جمع ہونے اور چھٹیوں کے باعث انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسےع کا واضح امکان موجود ہے۔ تجارتی تنظیمےں پہلے ہی اس بارے میں مطالبہ کر چکی ہیں۔ انکم ٹیکس کی ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے، تاہم عملی طور پر یہ مہینہ 28 ستمبر کو ختم ہو جائے گا۔