سرکاری ملازمین کو اکسانے کا کیس فواد چوہدری پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس میں فردِ جرم عائد نہ ہو سکی۔عدالت میں فواد چوہدری پیش نہ ہوئے جبکہ ان کی جانب سے وکیلِ صفائی نے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی۔