• news

نگران وزیرِ آئی ٹی سے چین کے سفیر جیاو¿ ژیڈونگ کی ملاقات

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) نگراں وزیرِ آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف سے چین کے سفیر جیاو¿ ژیڈونگ نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر چینی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ چین کے ساتھ آئی ٹی میں سٹریٹجک پارٹنر شپ اور ٹیلی کام انفرااسٹرکچر میں تعاون کرنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک گاڑیوں کی تیاری کے لیے پاک چین اشتراک ایک سنگِ میل بن سکتا ہے۔ چین کے تعاون سے موبائل فون بیٹریز کی مقامی سطح پر تیاری کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ مائیکرو چپس و دیگر ٹیلی کام مصنوعات بنانے کے لیے نہایت سازگار ماحول ہے۔

ای پیپر-دی نیشن