سارہ انعام قتل کیس میں تفتیشی افسر کا بیان قلمبند‘والد تفصیلات سن کرروتے رہے
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)اسلام آباد کی ضلعی عدالت کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اعظم خان نے کینیڈین شہری سارہ انعام قتل کیس میں گواہ تفتیشی افسر حبیب الرحمن کا بیان قلمبند کر لیا ہے جبکہ کیس کی سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ہے ۔ مقتولہ کے والد انعام الرحیم بھی کمرہ عدالت موجودتھے۔وہ بیان کی تفصیلات سن کرروتے رہے ۔