درجہ حرارت بڑھنے سے انٹارکٹیکا میں پھول بھی نظر آنے لگے
لاہور (نیٹ نیوز) براعظم انٹارکٹیکا ہر گزرتے سال کے ساتھ بدلتا جا رہا ہے۔ اس کی سطح پر سائنسدانوں نے پھولوں اور کائی کو تیزی سے پھیلتے ہوئے دریافت کیا ہے جبکہ سمندری برف کی سطح میں ریکارڈ کمی آئی ہے۔ یہ تبدیلیاں انٹارکٹیکا میں موسم گرما کے درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ دیکھنے میں آئی ہیں۔