شالیمار زون : آپریشن ، 10کمرشل عمارتیں ، 12دکانیں مسمار
لاہور(خبرنگار) سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد اور کمشنر لاہور کی ہدایات پر شالیمار زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ اپریشن ، 10کمرشل عمارتیں اور 12دوکانیں گرا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق ایم او پلاننگ چوہدری محمدسلیم اور زیڈ اوپی شالیمار طاہر گجر نے گزشتہ روز سٹا ف کے ہمراہ شہر میں بغیر نقشہ منظوری غیر قانونی تعمیرات کرنے والوںکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ، باغبانپورہ ،کالج روڈ اور بھگیوال روڈ پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھاری مشینری کے ہمراہ آپریشن کیا اور 10 کمرشل عمارتیں اور 12دکانیں مسمار کر دی گئی آپریشن میں بلڈنگ انسپکٹر تراب مالک اوریسین نے مسماری کے عمل کی نگرانی کی اس حوالے سے ایم اوپی چوہدری محمدسلیم کا کہنا ہے کہ کمشنرلاہور چوہدری محمدعلی رندھاوا کے ویژن کے مطابق غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بلاتفریق اپریشن جاری رہے گا اور اس میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔