ملک کو انتقام، افراتفری کی سیاست سے نجات دلانا ہوگی:سیف الملوک کھوکھر
لاہور( نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر ،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان، سید توصیف شاہ،صبغت اللہ سلطان سمیت دیگر نے کہا ہے کہ نوازشریف دشمنی کی سوچ اصل میں پاکستان دشمنی اور عوام دشمنی کی سوچ ہے۔آج پاکستان کو ایک نئی شروعات کی ضرورت ہے۔ ملک کو انتقام، ٹکراو¿ اور افراتفری کی سیاست سے نجات دلانا ہوگی۔کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موقع ملا تو پاکستان کے کونے کونے میں ترقی کا سفر لے کر جائیں گے۔ ہماری لڑائی مہنگائی، معاشی بدحالی اور بیڈگورننس سے ہے۔ میاں نوازشریف اور ا±ن کے ساتھیوں نے بہادری اور ثابت قدمی سے ان کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا سامنا کیا۔ نوازشریف اور ا±ن کے ساتھی ہی ملک وقوم کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتے ہیں۔ اللہ تعالی نے پاکستان کی ترقی اورعوام کی خوش حالی نوازشریف کے مقدر میں لکھی ہے۔