حکومت اربوں روپے پلوں ،انڈرپاس کی بجائے غریب عوام پر لگائے:محمد علی قادری
لاہور (کلچرل رپورٹر) مرکزی جمعیت تحفظ پاکستان کے سربراہ مولانا محمد علی قادری اور دیگر عہدیداروں یونس قادری‘ جنید علی قادری نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں حکومت سے اپیل کی ہے کہ حکومت جو یہ پل اوور انڈرپاس بنانے پر اربوں روپیہ لگا رہے ہیں یہی روپیہ پاکستان کے غریب عوام کیلئے سستی اشیاءفراہم کرنے پر لگایا جائے اور پٹرول کو سستا کیا جائے۔ مشترکہ بیان میں کہا یہ ترقی پذیر کام وہ ملک کرتے ہیں کہ جن کی عوام خوشحال ہوں۔ یہاں پر تو غریب مہنگائی کی وجہ سے خودکشیاں کر رہے ہیں۔ یہ کام بند کر کے غریبوں کو سہولتیں فراہم کی جائیں۔ اندھا دھند مہنگائی کا خاتمہ کیا جائے۔ حکومت بلوں میں کمی کر کے آئے دن حکومت بجلی کے یونٹ بڑھاتی جا رہی ہے حکومت خود ہی مہنگائی کرتے جا رہی ہے جبکہ حکومتوں کا کام مہنگائی کو ختم کرنا ہوتا ہے۔