پیر حافظ محمد ابراہیم نقشبندی رفاہی تعلیمی و خانقاہی دورہ پر لاہور سے گلگت پہنچ گئے
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملک کی ممتازروحانی واصلاحی شخصیت اور ”الکہف ایجوکیشنل فاو¿نڈیشن“ کے چیئرمین پیر حافظ محمد ابراہیم نقشبندی ایک ہفتہ کے رفاہی تعلیمی و خانقاہی دورہ پر لاہور سے گلگت پہنچ گئے جہاں وہ مختلف علاقوں میں جاری الکہف ایجوکیشنل فاو¿نڈیشن اور ”جامعہ رقیہ للبنات“ کی تعلیمی و رفاہی منصوبہ جات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ مختلف دینی مدارس و مساجد، تعلیمی اداروں اور خانقاہوں کا دورہ کرتے ہوئے اصلاحی خطاب اورعلمائے کرام سے ملاقاتوں کے علاوہ ”گاہکوچ“برانچ ضلع غذرمیں نیوکیمپس کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور ” شیکیوٹ“کے علاقہ میں بھی ”الکہف ایجوکیشنل فاو¿نڈیشن“ کے پروگرام میں بھی شرکت و خطاب کریں گے۔