• news

منشیات فروش قابل رحم نہیں،محاصرہ ،محاسبہ جاری رکھیں :شوکت ورک

 لاہور (نیوز رپورٹر) ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے بانی و جنرل سیکرٹری اورہردلعزیزسماجی شخصیت ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا ہے کہ منشیات فروش ہماری بیش قیمت نسلیں فناکررہے ہیں۔ان پرہرگز رحم نہیں کیاجاسکتا۔محکمے لاہور سمیت ہر سطح پران کامحاصرہ اورمحاسبہ جاری رکھیں۔ حکومت معاشرے کومنشیات کی نحوست سے پاک کرنے کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑے۔ ہم میدانوں کوآبادکرنے کے حامی ہیں۔ معاشرے کے مختلف طبقات کو منشیات سمیت مختلف معاشرتی برائیوں کیخلاف جہاد کرناہوگا۔ یہ مشن ہمار ے پرجوش نوجوانوں کی بھرپور مددکے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتا۔ ہمارے باشعور نوجوان منشیات کی لعنت اورمنشیات کے عادی افراد کی صحبت سے بہت دور رہیں۔انسانوں کی زندگی بیش قیمت اورصحت ایک نعمت ہے جوہم منشیات کی آگ میں نہیں جھونک سکتے۔معاشرے کاہرفرد اورطبقہ منشیات کیخلاف جاری مہم کی کامیابی کیلئے اپناکلیدی کرداراداکرے۔ لاہور سمیت مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کامیابی سے جاری ہے۔ہمیں اپنے آس پاس منشیات کے عادی افراد سے اظہاربیزاری کی بجائے ان کی بحالی اورزندگی کی طرف واپسی کیلئے انفرادی واجتماعی جدوجہد کرناہوگی ۔

ای پیپر-دی نیشن