پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ کا سٹریٹ تھیٹر ‘موسیقی کا مظاہرہ
لاہور(کلچرل رپورٹر)ڈیپارٹمنٹ آف میوزک اور پرفارمنگ آرٹس پنجاب یونیورسٹی کے طلبا و طالبات نے شعبے کے صدر اسرار چشتی کےساتھ مل کر ساﺅتھ ایشین ٹریولنگ فلم فیسٹول کے نیپال اور پاکستان کے شرکا ءکے اعزاز میں غیر رسمی تقریب کا اہتمام کیا۔ پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ دیزائن کی ناٹک سوسائٹی کے طلبا نے سٹریٹ تھیٹر کا مظاہرہ کیا اور موسیقی پیش کی۔ پوسٹ گریجوایٹ ریسرچ سنٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر داکٹر احمد بلال نے بتایا کہ پاکستان میں کملی اور زندگی تماشہ جیسی فلموں کےساتھ ساتھ نئے فلم میکرز کی فلموں سے دوبارہ امید ہے کہ یہ روایت بحال ہو گی۔ نیپال سے آئے ڈاکو مینٹری فلم میکر کانک منی ڈکشٹ نے بتایا کہ ساوتھ ایشا کی مارکیٹ فلم اور کلچر کے لحاظ سے دنیا کی بڑی مارکیٹ ہے اور پنجاب یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کےلئے نئے مواقع تلاش کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے۔ پروفیسر شاہنواز زیدی نے کہا کہ فن اور فنکار سرحدوں کی قید سے آزاد ہوتے ہیں۔