پاکستا ن سلک اینڈ ریان ملز ایسوسی ایشن کا الیکشن اور جنرل اجلاس
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )پاکستا ن سلک اینڈ ریان ملز ایسوسی ایشن ناردرن سرکل کے سال 2023-2024کا الیکشن اور سالانہ جنرل اجلاس ریٹائرنگ چیئرمین میاں عثمان سلیم کی زیر نگرانی اجلاس منعقدہوا۔جس کے مطابق گوجرانوالہ کے میاں سلیم سعید بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے، چوہدری عاطف شہزاد بلامقابلہ سینئروائس چیئرمین، میاں سلیم منگوں(فیصل آباد)بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوئے۔ عثمان سلیم،حاجی غلام مصطفےٰ،میاں سلیم سعید، چوہدری عاطف شہزاد،وحید زمان،فرخ سلیم،رانا طیب احمد خان،چوہدری عبدالرحمن،وسیم شفیق،سلیم یونس،شیخ وسیم احمد،مولوی عبدالرشید،ہارون عظیم ،عبداللہ ،عامر فیاض ،میاں ناصر سلیم،مجلس عاملہ بلامقابلہ منتخب ہوئے۔میاں عثمان سلیم نے خطاب کرتے ہوئے ارکان مجلس عاملہ کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔اور اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب عہدیداران اپنے فرائض بطریق احسن انجام دیں گئے۔نومنتخب چیئرمین میاں سلیم سعید نے سبکدوش عہدیدران کی کارکردگی کو سراہا۔