شیخوپورہ : ایدھی ویلفیئر فاونڈیشن کی بہتر خدمات پرتعریفی سرٹیفکیٹس دئیے گئے
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) چند روز قبل مسیحی برادری کے بڑے مذہبی تہوار زیارت مقدمہ مریم آباد میں شرکت کے لیے سیالکوٹ سے مریم آباد جانے والے زائرین کی بس کو خانقاہ ڈوگراں کے قریب حادثہ پیش آیا جس میں 7 افراد جاں بحق اور 52 زخمی ہوئے حادثے کی اطلاع ایدھی ویلفیئر فا¶نڈیشن شیخوپورہ سنٹر کو بھی موصول ہوئی تو ایدھی رضا کاروں کی طرف سے فوری رسپانس کیا گیا اور ایمبولینسز کو فوری جائے وقوعہ کی جانب روانہ کیا گیا، ایدھی رضا کاروں نے ریسکیو 1122 کی ٹیم کےساتھ امدادی کارروائیوں میں شرکت کرتے 27 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ منتقل کیا۔ ایدھی ویلفیئر فا¶نڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر فریاد بٹ اور نیشنل مارائن شرائن کے ریکٹر طارق گورائیہ نے تعریفی سرٹیفکیٹس دئیے اور شیخوپورہ ایدھی ویلفیئر فا¶نڈیشن کے رضاکاروں کی بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔