بہتر خدمات پر صدر مرکزی انجمن تاجران ذیشان پرویز کویادگاری شیلڈ ‘ تعریفی سند دی گئی
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاںذیشان پرویز کو انکی خدمات کے اعتراف میں ٹریڈرز ویلفیئر کونسل کے مرکزی چیئرمین وقار حسین نے یادگاری شیلڈ اور تعریفی سند دی ہے اس موقع پر کونسل کے دیگر عہدیداران و ممبران بھی موجود تھے میاںذیشان پرویز نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ انہوں نے چھوٹے ،بڑے تاجروں کے حقوق کے تحفظ اور ان کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ مشنری جذبہ کے تحت کام کیا ہے ٹریڈرز ویلفیئر کونسل کی طرف سے تعریفی اسناد کا ملنا بہت بڑا اعزاز ہے خدمت کا یہ سفر کسی لالچ کے بغیر جاری رہے گا۔