• news

ہنر مند افرادی قوت کی بھرتی کا سلسلہ شروع کر دیا : انجینئر علادو ہاشم

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)سعودی عرب کی معروف کمپنی”سعودی پلر“جدہ کے پراجیکٹ انجینئر علادو ہاشم نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی نے اپنے جدہ پراجیکٹ کیلئے ہنر مند افرادی قوت کی بھرتی کا سلسلہ وسیع پیمانے پر شروع کر دیا ہے، پاکستانی محنتی افراد کیلئے وہاں باعزت روزگار کے بہترین مواقع موجود ہیں۔مختلف شعبہ جات میں فنی افرادی قوت اس موقع سے بھرپور فائدہ ا±ٹھا کر اپنے کنبہ جات کی کفالت اور ملکی معیشت کے استحکام میں اپنا جاندار کردار ادا کر سکتی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے یہاں ”بی ایم آر عرب ٹیک انٹرنیشنل“ سے تربیت یافتہ ہنر مند افراد سے انٹرویوز کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کے ہمراہ سعودی پلر کے الیکٹریکل انجینئرمحمد عبدویاپومی،ہیومن ریسورسز منیجر مہاروس احمد صالح،فیصل فاروق مین پاور ایکسپورٹر کے چیئرمین عبدالرشید چوہدری،سی ای او فیصل رشید چوہدری اور بی ایم آر عرب ٹیک انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو رانا محمد ارشد انجم موجود تھے۔ انجینئرمحمد عبدویاپومی نے کہا کہ دیانتداری سے محنت کرنے والوں کودنیا کے ہر حصے میں ترقی کے مواقع میسر آتے ہیں ،ہماری کمپنی محنتی باصلاحیت نوجوانوں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی اور ان کی حوصلہ افزائی پر یقین بھی رکھتی ہے۔ عبدالرشید چوہدری نے کہا کہ بی ایم آر عرب ٹیک انٹرنیشنل کے تربیت یافتہ اساتذہ کی نگرانی میں فنی تربیت کے عصری تقاضوں سے ہم آہنگ انتظامات قابل تعریف ہیں۔ پڑھے لکھے نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ مختلف شعبہ جات میں 3سالہ ڈپلومہ لازمی کریں، آنے والے وقت میں سعودی عریبیہ میں 2030ءتک بہت کام ہے۔

ای پیپر-دی نیشن