آپ کی تعلیمات پر عمل کرنے سے ہی دنیا و آخرت میں ترقی ممکن ہے: اقبال اسد
سانگلہ ہل(نمائندہ نوائے وقت) ایگزیکٹو ممبر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری محمد اقبال اسد نے کہا ہے کہ ہمیں زندگی کے ہر شعبے میں سیرت طیبہ کو مشعل راہ بنانے کی اشد ضرورت ہے حضور اکرم کے میلاد کی خوشی کرنا اہل ایمان کا شیوہ ہے ۔ نبی آخر الزماں کے اسوہ حسنہ کے مطابق اپنی زندگی کو ڈھالیں اور درود و سلام کے نذرانے پیش کرنا اپنا معمول بنا لیں تاکہ ہمارا شمار بھی عاشقان مصطفی میں ہو دنیا و آخرت میں کامیابی کیلئے نبی کریم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہو گا۔