• news

نگران حکومت کا آئینی کردار شفاف انتخابات کا انعقاد ہے :ڈاکٹر اسلم خان

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر ڈاکٹر محمد اسلم خان شیروانی نے کہا ہے کہ یہ وقت وطن عزیز کو آئی ایم ایف اور عالمی مالیاتی اداروںکے شکنجے سے نکالنے کےلئے قوم سے قربانی لینے کا نہیں بلکہ اسے اس دلدل میں دھکیلنے والوں کے کڑے احتساب اور لوٹی گئی قومی دولت واپس لینے کا ہے جو پی ٹی آئی برسر اقتدار آکر سابق کرپٹ حکمرانوں سے وصول کرے گی، اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر محمد اسلم خان شیروانی نے کہا کہ نگران حکومت کا آئینی کردار شفاف انتخابات کا انعقاد ہے جس پر توجہ نہیں دی جارہی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن