ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو ننکانہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس
ننکانہ صاحب(نامہ نگار) عطائیوں ، جعلی میڈیکل سٹورز،نشہ آور اور زائدالمیعاداد ادویات کی فروخت کرنے والوں کے خلاف ضلع بھر میں جاری کریک ڈاﺅن کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو ننکانہ صاحب مزمل الیاس نے کی۔سی ای او ہیلتھ ننکانہ ڈاکٹر محمد اظہر امین ،سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ،ڈرگ انسپکٹرزو دیگر متعلقہ افسروں نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں 10 کیسوں کی سماعت کرتے 1 فارمیسیز کو وارننگ اور 3 میڈیکل سٹوروں کی ری چیکنگ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ، 3 میڈیکل سٹور کا چالان ڈرگ کورٹ کو بھجوایاگیاجبکہ 2 کو ڈی سیل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی۔