• news

میرا مقصد صرف اور صرف عوامی محرومیوں کا ازالہ ہے : جاوید اقبال

نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ ق کے امیدوار ممبر صوبائی اسمبلی پی پی 135 چوہدری جاوید اقبال گورائیہ نے کہا کہ نوجوان نسل ہمارا سرمایہ ہیں اعلی تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے مسلم لیگ ق کے دور حکومت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن رہایہی وجہ ہے کہ عوام آج بھی مسلم لیگ کے دور حکومت کو ےاد کرتے ہیں ہم نے ہمیشہ عوامی خدمت کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنایا سابق سیاسی نمائندوں نے میرے حلقے کی عوام کو بنیادی سہولےات سے بھی محروم رکھا آئندہ انتخابات میںعوام احتساب کریں گے میرا مقصد صرف اور صرف عوامی محرومیوں کا ازالہ ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن