پی پی نے ہمیشہ نفرت کی سیاست کے خاتمہ کےلئے کوششیں کی: منیر قمر واہگہ
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی کے ڈویژنل نائب صدر و نامزد امیدوار پی پی 140چوہدری منیر قمر واہگہ اور ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری خالق عزیز مت ورک سینئر رہنما چوہدری لطیف احسن پنوں کاشف گیلانی اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنے قائد آصف علی زرداری کے حکم پر مفاہمت کی سیاست کو پروان چڑھایا ہے اور نفرت کی سیاست کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی ہے مگر کچھ ناعاقبت اندیش سیاستدان پیپلز پارٹی کے خلاف زہر اگلنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے اور وہ ہماری لیڈر شپ کے خلاف بیان بازی کرکے اپنی سیاسی دکان چمکانے کی کوششوں میں مصروف رہتے ہیں ۔