• news

نواز شریف کی واپسی ایک حقیقت ‘شیڈول میں کوئی رد و بدل نہیں :رانا تنویر

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)سابق وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ اگر منتخب وزیر اعظم نواز شریف کو ایک سازش کے تحت نہ ہٹایا جاتا تو پاکستان ایک مضبوط مستحکم اور خوشحال پاکستان ہوتا پاکستان کو سری لنکا بنانے والوں کی سیاست ہمیشہ کے لیے دفن ہوچکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 114 ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 138حاجی طارق محمود ڈوگر سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے سابق وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی ایک حقیقت ہے شیڈول میں کوئی رد و بدل نہیں مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کا جائزہ لے رہی ہیں لاہور ائیرپورٹ پر نواز شریف کا وطن واپسی پر فقید المثال استقبال کیا جائے گا ۔

ای پیپر-دی نیشن