• news

قومی کرکٹرز کیلئے 3 سالہ سنٹرل کنٹریکٹس کا اعلان

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینئر کرکٹرز کےساتھ معاملات طے پانے کی تصدیق کرتے ہوئے اگلے تین سال کےلئے سنٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا ‘ اطلاق یکم جولائی 2023ءسے30 جون 2026ءتک ہوگا۔25 کرکٹرز کو سنٹرل کنٹریکٹس دیے گئے ہیں۔کھلاڑیوں کو چار کیٹگریز میں رکھا گیا ہے۔آئی سی سی سے حاصل ہونے والی آمدنی اسی مجموعی ماہانہ معاوضوں میں شامل کی جائےگی۔اے کیٹگری۔ ( تین کرکٹرز ) دوسو دو فیصد۔ بی کیٹگری ( چھ کرکٹرز) ایک سو چوالیس فیصد۔سی کیٹگری۔ ( دو کرکٹرز ) ایک سو پنتیس فیصد۔ڈی کیٹگری ( چودہ کرکٹرز ) ایک سو ستائیس فیصداے کیٹگری۔ بابراعظم‘محمد رضوان‘ شاہین شاہ آفریدی۔بی کیٹگری۔ فخرزمان‘ حارث رو¿ف‘ امام الحق‘محمد نواز‘ نسیم شاہ اورشاداب خان۔سی کیٹگری۔ عماد وسیم‘ عبداللہ شفیق‘ ڈی کیٹگری۔ فہیم اشرف‘ حسن علی۔افتخار احمد‘ احسان اللہ‘ محمد حارث‘ محمد وسیم جونیئر‘ صائم ایوب‘سلمان علی آغا‘ سرفراز احمد‘ سعود شکیل‘ شاہنواز دھانی‘ شان مسعود‘اسامہ میر اور زمان خان۔کھلاڑیوں کی میچ فیس میں اضافہ کیا گیا ہے جو ٹیسٹ میں پچاس فیصد ون ڈے میں پچیس فیصد اور ٹی ٹونٹی میں ساڑھے بارہ فیصد ہے۔سنٹرل کنٹریکٹ پانےوالے کرکٹرز کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے پر انٹرنیشنل میچ فیس کا پچاس فیصد ملے گا۔کھلاڑیوں کو ہر سیزن میں دو غیرملکی لیگز کھیلنے کی اجازت ہوگی۔کھلاڑیوں کی کارکردگی کا ہر سال جائزہ لیا جائےگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ بہترین خدمات فراہم کی جائیں۔ کرکٹرز کی مالی حالت کو بہتر کرنے میں سنجیدہ ہیں ۔ پوری قوم پاکستانی ٹیم کےساتھ کھڑی ہے کہ وہ آئی سی سی مینز ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھائےگی۔ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں پر بھروسہ ہے اور یہ ٹیم قوم کو فخر کرنے کا موقع فراہم کرےگی۔کپتان بابراعظم نے کہا کہ یہ تاریخی ڈیل ہے جس سے وہ خوش اور مطمئن ہیں۔ چیلنجنگ اور طویل عمل تھا لیکن فائدہ مند معاہدے پر پہنچنے میں کامیاب رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن