اوور 40 کرکٹ گلوبل کپ: پاکستان کی ہانگ کانگ کو شکست‘ مسلسل چھٹی فتح
لاہور(سپورٹس رپورٹر)اوور 40 کرکٹ گلوبل کپ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو 157 رنز سے شکست دےکر مسلسل چھٹی فتح حاصل کرلی۔نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پاکستان ٹیم کے، اوپنرنے شاندار اوپنگ سٹینڈ فراہم کیا۔ الیاس نے 66 اور جنید نے 81 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ امجد علی نے 68 رنز بنائے۔پاکستان نے 5 وکٹوں پر 328 رنزبنائے۔ ہانگ کانگ کی ٹیم سپنر عبد القادر کا سامنا نہ کر سکی اور پوری ٹیم 171 رنز پر آو¿ٹ ہوگئی۔عبدالقادر نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ نوید خواجہ 45 رنز کےساتھ نمایاں رہے، پاکستان ٹیم ساتواں میچ یو اے ای کے خلاف کھیلے گا۔