• news

ساف انڈر 19 فٹبال چیمپئن شپ ‘ پاکستان بھوٹان کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ساف انڈر 19 فٹبال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے بھوٹان کو 5-6 سے شکست دےدی۔نیپال میں جاری ایونٹ میں پاکستان اور بھوٹان کے میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آو¿ٹ پر ہوا۔ساف انڈر 19 فٹبال چیمپئن شپ کا فائنل30 ستمبر کو کھیلا جائےگا۔یاد رہے کہ اس سے قبل ساو¿تھ ایشین فٹبال فیڈریشن (ساف) انڈر 19 چیمپئن شپ 2023ءمیں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان میچ 1-1 سے برابر ہوا تھا۔میچ کے برابر ہونے کے ساتھ ہی قومی انڈر 19 ٹیم نے چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن