• news

سی پیک میں نئے منصوبوں کو شامل نہ کرنے کی خبریں بے بنیاد: وزارت منصوبہ بندی

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) چین کی طرف سے پاک چین اقتصادی راہدراری میں نئے منصوبوں کو شامل نہ کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ وزارت منصوبہ بندی کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور چین سی پیک کے دائرہ کو مختلف شعبوں میں وسعت دینے کے لئے پر عزم ہیں، سی پیک کے تحت منصوبوں کی بدولت پاکستان کے انفراسٹرکچر، توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں بہتری آئی۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سی پیک کی وجہ سے مختلف شعبوں میں جدت آئی اور ان شعبوں کی استعداد کار میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا۔ سی پیک کی بدولت پاکستان کی اقتصادی حالت میں بہتری آئی اور دنیا کے سامنے پاکستان کو سرمایہ کاری کے لئے بہترین منزل کے طور شناخت ملی۔ چین اور پاکستان سی پیک تعاون کو آبی وسائل، ماحولیاتی تبدیلی، زراعت اور سیاحت کے شعبوں تک توسیع دینے پر کام کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن