9مئی: 11مقدمات کا چالان جمع، عمران، یاسمین راشد شمیت متعدد قصوروار قرار
لاہور اسلام آباد (خبر نگار+ وقائع نگار+ نوائے وقت رپورٹ) انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ 9 مئی سے متعلق چالان جمع کروا دیا گیا، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو قصوروار قرار دیا گیا ہے۔ 9 مئی واقعات سے متعلق جناح ہاو¿س حملہ سمیت 14 میں سے11مقدمات کا چالان لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جمع کروا دیا گیا۔ جس میں چیئرمین پی ٹی آئی ، عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید قصوروار ڈاکٹر یاسمین راشد ،خدیجہ شاہ ، صنم جاوید ، خدیجہ شاہ ،طیبہ راجہ ،سابق ایم این اے عالیہ حمزہ و دیگر ملزمان کو قصور وار ٹھہرایا گیا ہے۔ جے آئی ٹی کے مطابق نو مئی کے واقعات باقاعدہ سوچی سمجھی سازش کے تحت ہوئے۔ چالان پورے ملک میں بیک وقت فسادات اور جلاﺅگھیراﺅ منصوبہ کی عکاسی کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا کے چار سو سے زائد شواہد نے منصوبہ بندی کی تصدیق کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹونمنٹ علاقوں پر حملوں کے حوالے سے بیانات منصوبہ بندی کی طرف اشارہ کرتے رہے۔ فوٹو گرامیٹری، وائس میچنگ ٹیسٹ کی رپورٹس میں حقائق واضع ہوئے۔ تمام مقدمات کے چالان میں بغاوت کی دفعات شامل کی گئیں۔ فرانزک، ایف آئی اے اور دیگر اداروں کی رپورٹس چالان کے ساتھ لف کی گئیں۔ باقی تین مقدمات پر چالان کی تیاری کا عمل جاری ہے۔ جناح ہاﺅس حملہ کیس کا چالان تین ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل ہے ،جناح ہاﺅس جلاﺅگھیراﺅ کے مقدمے کے چالان میں368 ملزمان کو نامزد کیا گیا، پراسکیوشن کے 210 گواہان کی فہرست بھی جمع کرائی گئی ہے، عسکری ٹاور جلاﺅ گھیراﺅ مقدمہ میں 65 ملزمان نامزد کیے گئے ہیں اور55گواہان کی لسٹ چالان کے ساتھ جمع کرائی گئی ہے، تھانہ گلبرگ کے مقدمے میں پانچ ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے اس مقدمہ میں پراسکیوشن نے چھتیس گواہوں کی فہرست بھی جمع کرائی ہے، جمع کروائے گئے دیگر چالانوں میں تھانہ شادمان کو جلانے، شیر پاﺅ پل پر جلاﺅ گھیراﺅ ودیگر کیس شامل ہیں، پراسکیوشن کے مطابق نو مئی واقعات سے متعلق دیگر مقدمات کا چالان بھی جلد انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت میں جمع کرادئیے جائیں گے۔ لاہور ہائیکورٹ، جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے رکن کی عدم دستیابی کے باعث کازلسٹ منسوخ کردی گئی، جس کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتیں خارج کرنے کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت نہ ہوسکی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی سے ان کے وکیل کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کی استدعا منظور کرلی۔ چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت سے جاری حکمنامہ میں عدالت نے انتظار پنجوتھہ ایڈووکیٹ کو ملاقات کی اجازت دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ جیل حکام قانون کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی سے ان کے وکیل کی ملاقات کرائیں۔