ہمیں 10 سال دیں نظام ٹھیک ہو جائے گا: نگران صوبائی وزیر صحت
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب کے نگران وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ دس سال مل جائیں تو نظام ٹھیک ہو جائے گا خواجہ سلمان رفیق اس بات کی گواہی دیں گے کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں سی او لگانے کیلئے ایک ایک کروڑ تک رشوت لی جاتی ہے۔ انہوں نے ایک تقریب میں کہا ہمارے دور میں جتنا کام ہوا اتنا تین سال میں نہیں ہوا ساری سی او کی سیٹیں 50,50 لاکھ میں بکی ہیں حساب تو لگائیں جب ڈاکٹرز کی ہم سے پہلے اپارٹمنٹس ہوتی تھیں وہ 8,8 لاکھ روپے میں سیٹیں بکتی تھیں جب بڑے آدمی کے بچے کو نوکری ملتی تھی حکم دیا جس کے تین پلاننگ میں جگہ نہیں دیں گے ۔ ادھر وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ ایوسٹان انجیکشن غیر قانونی طور پر چھوٹی سرنجوں میں بھر کر بیچنے کے لئے جگہ کرائے پر دینے والے نجی ہسپتال کے خلاف بھی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن کو ماڈل ٹاو¿ن میں واقع اس ہسپتال کو نوٹس جاری کرنے اور اس معاملے کی انکوائری کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ اس بات کو یقینی بنانا اس کی ذمہ داری ہے کہ وہاں کوئی غیر قانونی کام نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ چونکہ ایک ٹرسٹ ہسپتال ہے، اس لئے اس کے خلاف کارروائی میں احتیاط سے کام لے رہے ہیں۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ ابھی تک انجکشن سے متاثرہ 80 مریض سامنے آ چکے ہیں اور یہ تقریباً حتمی تعداد ہے۔