• news

ہیری پوٹر سیریز میں جادوائی سکول ماسٹر ایلبس ڈمبلڈور کا کردار ادا کرنے والے اداکار انتقال کر گئے

نیو یارک (نیٹ نیوز) آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار سر مائیکل گیمبون 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ مائیکل گیمبون کو دنیا بھر میں ہیری پوٹر سیریز میں پروفیسر ایلبس ڈمبلڈور کا کردار ادا کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے اس سیریز کی 8 میں سے 6 فلموں میں جادوئی سکول کے ہیڈ ماسٹر کا کردار ادا کیا تھا۔ ہیری پوٹر سیریز کی اولین 2 فلموں میں یہ کردار رچرڈ ہیرس نے ادا کیا تھا جن کے انتقال کے بعد مائیکل گیمبون نے ان کی جگہ لی۔

ای پیپر-دی نیشن