پوتے پوتیاں پیسوں میں ڈنڈی مارتے ہیں، دادی حساب سیکھنے سکول پہنچ گئیں
اتر پردیش (نیٹ نیوز) بھارت میں پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں کے پیسوں میں ڈنڈی مارنے سے پریشان 92 سالہ دادی نے گنتی اور حساب کتاب سیکھنے کے لیے سکول میں داخلہ لے لیا۔ ”بلند شہر“ میں 92 سالہ دادی نے سکول میں داخلہ لے لیا۔ 1930ءمیں پیدا ہونے والی سلیمہ خان کبھی سکول نہیں گئی تھیں۔ ان کی شادی محض 14 سال کی عمر میں ہوگئی تھی۔ وہ خود تو پڑھی لکھی نہیں تھیں تاہم جب وہ اپنے پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں سے کوئی چیز منگواتیں تو شرارتی بچے بقایا پیسوں میں ڈنڈی مارتے کیوں کہ دادی گنتی کرنے اور حساب کتاب میں واجبی تھیں۔