سکھ برادری کے سینکڑوں نمائندوں کایو این ہیڈ کوارٹر کے سامنے مظاہرہ
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) سکھ برادری کے سیکڑوں نمائندوں نے نیو یارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے کینیڈا میں خالصتان رہنما کے قتل کی مذمت اور آزاد سکھ وطن خالصتان کے مطالبے کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی مذمت کرتے ہوئے ان کے خلاف نعرے لگائے۔ ہردیپ سنگھ کے قتل کے مجرموں کو سزا دلوانے کے لیے احتجاجی مظاہرے کا اہتمام سکھ یوتھ آف امریکہ کی نمائندہ تنظیم نے کیا تھا۔ کینیڈین وزیراعظم ٹروڈو کے انکشافات کے بعد کئی دہائیوں پرانی خالصتان تحریک کو تقویت ملی ہے جس کے بعد سکھ برادری نے بھارتی سفارتی مشنز اور دیگر کے سامنے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے بڑی تعداد میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اس طرح کے نعرے درج تھے۔ بھارت سکھوں کا قتل عام کر رہا ہے"، "بھارت کینیڈا میں دہشت گردی کا ذمہ دار ہے" ، "مودی ہندو دہشت گرد کو مطلوب تھا۔