کراچی: حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 تاجر گرفتار، 7 لاکھ65 ہزار چینی کرنسی برآمد
کراچی (نیٹ نیوز) موبائل اور ایل ڈی لائٹ کے کاروبار کی آڑ میں حوالہ ہنڈی کے کاروبار کا انکشاف ہو گیا۔ صدر کے علاقے میں ایف آئی اے نے ایک دفتر پر کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والے دو تاجروں کو گرفتار کر کے ریکارڈ بھی قبضہ میں لے لیا گیا۔ ملزمان موبائل اور ایل ای ڈی لائٹس کی آڑ میں غیر قانونی کاروبار کر رہے تھے، ان کے موبائل سے حوالہ ہنڈی کے ثبوت ملے ہیں۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے سلمان، یاسین سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ملزموں سے اب تک پاکستان ایک ارب روپے سے زائد رقم حوالہ کر چکے ہیں۔ شہزاد نے لاہور میں ساڑھے سات کروڑ روپے تک چینی کرنسی دونوں کو فراہم کی۔ ملزم سلمان نے صدر میں موبائل کا کام کرنے والے دکانداروں کو رقم فراہم کی۔ دونوں کے قبضے سے سات لاکھ 65 ہزار 470 حوالے کے شواہد ملے ہیں۔ مقدمہ درج کرلیا گیا۔