• news

آپریشن جاری: مزید 44 بجلی چور گرفتار، 235 گیس کنکشن منقطع، 33 لاکھ جرمانہ

گوجرانوالہ کامونکی شیخوپورہ لاہور (نمائندہ خصوصی+ این این آئی) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو ) کے پانچوں اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن بلا تعطل جاری ہیں اور 22ویں روز 456 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔452 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائر کر دی گئیں جبکہ 42ملزموںکو گرفتار بھی کیا گیا۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں انڈسٹریل3، کمرشل20، زرعی 2اور431 ڈومیسٹک تھے۔ لیسکو ترجمان کے مطابق تمام کنکشنز منقطع کر کے ان کو 9لاکھ 12ہزار 94 یونٹس ڈیٹکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 4کروڑ 34لاکھ 86ہزار 89روپے بنتی ہے۔ مغل پارک لوئر مال میں 2,000,000 روپے، سگیاں روڈ ساندہ میں 3125 یونٹس پر 1,000,000 روپے، فیکٹری ایریا میں 625000روپے اور بھاٹی گیٹ کے علاقے میں میں کنکشن کو 6000یونٹس پر 400000 روپے کی رقم چارج کی گئی ہے۔ سوئی ناردرن کے تحت پنجاب‘ خیبر پی کے اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاﺅن کے دوران مزید 235 گیس کنکشن منقطع کر دیئے۔ 347 انڈر بلنگ کیسز پروسیڈ کئے گئے۔ گیس چوری میں ملوث افراد پر 33 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کر دیئے گئے ہیں۔ لاہور میں گیس کے غیرقانونی استعمال پر 23 گھریلو کنکشن اور کمپریسر کے استعمال پر 03 کنکشن منقطع کئے گئے جبکہ 3 لاکھ 60 ہزار کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔ بہالپور کمپریسر کے استعمال پر 4 ،شیخوپورہ 21‘ راولپنڈی میں 6 کنکشن منقطع کئے۔ مردان میں 100 انڈر بلنگ کیسز پروسیس کئے جبکہ 14 گیس کنکشن منقطع کر دیئے گئے۔ ریجنل ٹیم نے گیس چوروں پر چار لاکھ سولہ ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔ سیالکوٹ میں کمپریسر کے استعمال پر چار گیس کنکشن جبکہ غیرقانونی استعمال پر پانچ کنکشن منقطع کیے گئے۔ سرگودھا میں 24 انڈر بلنگ کیسز پروسیس کئے گئے جبکہ غیرقانونی استعمال پر ایک کنکشن منقطع کیا گیا۔ گوجرانوالہ ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 3 میرٹ غیرقانونی استعمال اور کمپریسرکے استعمال پر 3 میٹرز منقطع کئے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 55 بجلی چوروں کے کنکشن منقطع، 41 لاکھ روپے کے جرمانے کر دیئے۔ 7ستمبر سے اب تک گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاﺅالدین، حافظ آباد اور نارووال سمیت دیگر علاقوں میںبجلی چوری میں ملوث1195 غیر قانونی کنکشن کاٹ دیے گئے۔ 1100 افراد کے خلاف مقدمات درج ہوئے جبکہ350گرفتار کر لئے گئے۔ چیف ایگزیکٹو گیپکو انجینئر محمد ایوب نے بتایا اب تک 1195بجلی چوروں کو 27لاکھ 60ہزار یونٹس کی مد میں 10کروڑ 82لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کئے گئے ہیں۔ سٹی سرکل سے پکڑے جانے والے 299بجلی چوروں کو2کروڑ 30لاکھ سے زائد کے جرمانے کئے گئے ہیں۔ کینٹ سرکل کے 300بجلی چوروں کو 3 کروڑ 38لاکھ سے زائد، گجرات سرکل کے 122بجلی چوروں کو ایک کروڑ 30لاکھ سے زائد، سیالکوٹ سرکل کے 170بجلی چوروں کو ایک کروڑ 37لاکھ روپے سے زائد، نارووال سرکل کے 141بجلی چوروں کو لاکھ روپے سے زائد جبکہ منڈی بہاﺅالدین سرکل میں پکڑے گئے 164 بجلی چوروں کو ایک کروڑ 72لاکھ روپے سے زائد کے ڈیٹکشن بل جاری کئے گئے ہیں۔ گزشتہ روز سٹی کامونکی اور ایمن آباد پولیس نے گیپکو کے ایس ڈی کی درخواستوں پر ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے والے حمید پور کے وقاص اور مین بازار کے افضال کیخلاف مقدمات درج کر لئے ہیں جبکہ ایس ڈی او حافظ محمد ابراہیم نے بل کی عدم ادائیگی کے معاملہ پر کار سرکار میں مداخلت کرنے واور واپڈا ملازمین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے اکبر ٹا¶ن کے وقاص اور اس کے دو نامعلوم ساتھیوں کیخلاف تھانہ سٹی مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ شیخوپورہ سرکل میں اب تک 668 مقامات پر بجلی چوری کی نشاندہی کی جا چکی ہے۔ بجلی چوری میں 646 ڈومیسٹک، 10 کمرشل، 7 زرعی اور 5 انڈسٹریل صارفین ملوث پائے گئے ہیں۔ 665 بجلی چوروں کے خلاف اندارج مقدمہ کے لئے استغاثہ جات پولیس کو جمع کرا دیئے گئے۔ 639 افراد کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کروایا جا چکا ہے۔ 11 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے، دیگر کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔ شیخوپورہ سرکل میں بجلی چوری میں ملوث 668 افراد پر 7 لاکھ 84 ہزار 738 یونٹس چارج کئے گئے ہیں۔ چارج کئے گئے یونٹس کی قیمت 36 کروڑ 94 لاکھ 8 ہزار 645 روپے بنتی ہے۔ بجلی چوروں سے اب تک 49 لاکھ 2 ہزار 426 روپے ریکور کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروائے جا چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن