• news

نگورنوکارا باخ کی خود ساختہ ریاستی حیثیت یکم جنوری کو ختم

نگورنو کارا باخ (نوائے وقت رپورٹ) برطانوی میڈیا نے کہا ہے کہ نگورنو کارا باخ کی خود ساختہ ریاستی حیثیت یکم جنوری کو ختم ہو جائے گی۔ کاراباخ رہنما سمیوئیل شبرا منیان نے ریاستی ادارے تحلیل کرنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیئے نگورنو کارا باخ پر تین دہائیوں سے آرمینیائی باشندوں کا تسلط تھا، آذربائیجان نے گزشتہ ہفتے علیحدگی پسندوں کیخلاف آپریشن میں کارا باخ پر قبضہ کر لیا۔ کارا باخ کو بین الاقوامی سطح پر آذربائیجان کا حصہ تسلیم کیا جاتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن