• news

نارنگ منڈی: 4 سالہ بچہ گھر کے قریب گڑھے میں گر کر جاں بحق

نارنگ منڈی( نمائندہ نوائے وقت) نواحی گاﺅں جیتوگالہ میں چار سالہ بچہ گھر کے قریب کھڑے پانی میں گر کر جاں بحق والدین شدت غم سے نڈھال معصوم بچے کو آہوں سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ نواحی گاﺅں جیتوگالہ کے رہائشی ندیم بٹ کا چار سالہ بیٹا سمیرگھر سے باہر کھیل رہا تھا کہ قریب کھودے گڑھے میں پانی جمع تھا اس میں جاگرا اور ڈوب کر دم توڑ گیا۔ چار سالہ بیٹے کی نعش دیکھ کر والدین پر غشی طاری رہی، معصوم بچے کو رات گے آہوں سسکیوں میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن