مصطفی ٹاﺅن 5 لاکھ 85 ہزار‘ ماڈل ٹاﺅن میں 4 لاکھ 80 ہزار کی ڈکیتیاں
لاہور (نامہ نگار) شہر میں ڈاکوو¿ں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوو¿ں نے مصطفی ٹاو¿ن میں عاقب کے گھر گھس کر اہلخانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر 5 لاکھ 85 ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، ماڈل ٹاو¿ن میں عتیق اور اس کی فیملی سے اسلحہ کے زور پر 4لاکھ 80ہزار ‘نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون،گجر پورہ میں احسان سے 75ہزار ،گھڑی اور موبائل فون، سول لائن میں عظمت علی سے 65ہزار اور موبائل فون، فیکٹری ایریا میں نذیر احمد سے گن پوائنٹ پر 40ہزار نقدی موبائل فون اور لٹن روڈ سے گن پوائنٹ پر ڈاکو تصور سے 25ہزار نقدی اور موبائل فون، گلشن راوی میں بابر سے 23ہزار روپے اور موبائل فون، گلشن راوی میں مسعود سے 14 ہزار روپے اور موبائل فون، ساندہ کے علاقے میں سرفراز سے 8ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہوگئے ہیں۔ چوروں نے ہڈیارہ، ماڈل ٹاو¿ن اور مانگا منڈی کے علاقوں میں سے 3 گاڑیاں جبکہ گڑھی شاہو، لٹن روڈ، نواب ٹاو¿ن، داتا دربار، گلشن راوی، رائیونڈ سٹی، گرین ٹاو¿ن اور ہنجروال کے علاقوں میں سے 9 موٹر سائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہوگئے ہیں۔