• news

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مضبوط اور خصوصی رشتہ ہے: سفیر مہمت پچاچی

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) پاکستان میں ترکیہ کے سفیر پروفیسر ڈاکٹر مہمت پچاچی نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مضبوط اور خصوصی رشتہ ہے جو بھائی چارے، مشترکہ تاریخ اور باہمی اہداف پر مبنی ہے۔ دونوں ممالک کی حکومتوں اور عوام نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کی بھرپور مدد کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میںمنعقدہ سٹریٹجک ڈائیلاگ ”ترکیہ مڈل کوریڈور: امکانات اور چیلنجز“ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ای پیپر-دی نیشن