لاکھ بار کہہ چکے ہیں کسی رجیم چینج کو سپورٹ نہیں کرتے، امریکہ
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے کہا ہے کہ لاکھ بار کہہ چکے ہیں کسی رجیم چینج کو سپورٹ نہیں کرتے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی سپورٹ کرتے ہیں اس کے علاوہ کوئی دوسری پوزیشن نہیں رکھتے۔