نگران وزیر خارجہ سے پاکستان میں چینی سفیر کی ملاقات
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے پاکستان میں حال ہی میں تعینات ہونے والے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران سی پیک کے تحت جاری اشتراک کار سمیت مختلف شعبوں باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔