کم وقت میں دنیا کی تیز ترین 50 مرچیں کھانے کا ریکارڈ
لندن (نیٹ نیوز) کینیڈا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے کم وقت میں دنیا کی تیز ترین 50 مرچیں کھانے کا ریکارڈ بنا دیا۔ سبزی خور مائیک جیک نے 6 منٹ اور 49.2 سیکنڈ میں 50 کیرو لاننا ریپرز (جو بیلا پینو مرچوں سے سینکڑوں گنا زیادہ تیز ہوتی ہیں) کھا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا اور ایک نشست میں 135 مرچیں کھائیں۔