• news

گلگت بلتستان کے حلقہ استور کے ضمنی انتخابات کا نتیجہ جاری، پی ٹی آئی کامیاب

گلگت بلتستان (نوائے وقت رپورٹ) گلگت بلتستان کے حلقہ جی بی ایل اے 13 استور 1کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب کا حتمی نتیجہ جاری کر دیا گیا۔ سینیئر سول جج اور ریٹرننگ افسر نے 9 ستمبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب کا حتمی نتیجہ جاری کیا ہے۔ ریٹرننگ افسر کے مطابق تحریک انصاف کے محمد خورشید خان نے 6 ہزار 644 ووٹ حاصل کیے۔ ن لیگ کے فرمان علی نے 5 ہزار 414 ووٹ حاصل کیے، پیپلز پارٹی کے عبدالحمید خان 4 ہزار 458 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ن لیگ کے امیدوار کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر نے اس نشست کا نتیجہ روک دیا تھا۔ ن لیگ کے امیدوار رانا فرمان نے حلقے میں تعمیراتی کام کے لیے رشوت اور ووٹ حاصل کرنے کے لیے پانی کے پائپ کی تقسیم کا الزام لگایا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن