• news

سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے مالی فراڈ میں ملوث گینگ کے پانچ ملزموں کو گرفتار کر لیا

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے مالی فراڈ میں ملوث گینگ کے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں چار کا تعلق نائیجریا سے ہے۔ گرفتار ملزموں میں ایڈی ازوبکے، ڈوناٹس چیبیکﺅ، جیوفرے اموبی، اونیوبسی انتھونی اور محمد تسلیم شامل ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو شمس کالونی اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان فیس بک کے ذریعے تحائف کا جھانسہ دے کر عام شہریوں سے پیسے ہتھیاتے تھے۔ ملزمان خود کو مختلف بیرون ممالک کے خاتون شہری ظاہر کرتے ہوئے اپنے جال میں پھنساتے تھے۔ ملزمان تحائف کا لالچ دے کر رابطہ کرتے اور کسٹم، ڈلیوری چارجز کے نام پر پیسے بٹورتے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن