خواتین کے لیے ووکیشنل ادارے بنائیں: سینیٹر سعدیہ عباسی
اسلام آباد (نامہ نگار) سینیٹر سعدیہ عباسی نے تیل کمپنیوںکو ہدایت کی ہے کہ خواتین کے لیے ووکیشنل ادارے قائم کیے جائیں۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران ڈائریکٹر جنرل پٹرولیم نے شرکاءکو بریفنگ دی۔ ڈائریکٹر جنرل پٹرولیم نے بتایا کہ تیل کمپنیاں اپنے علاقوں میں منافع سے ایک سے ڈیڑھ فیصد خرچ کرتی ہیں۔ تیل کمپنیاں متعلقہ اضلاع میں فلاحی منصوبوں پر رقم خرچ کرتی ہیں۔ ڈی جی پٹرولیم کا کہنا تھا کہ فلاحی منصوبوں کے لیے بجٹ کا 72 فیصد بلوچستان میں خرچ کرتے ہیں، گزشتہ مالی سال بلوچستان میں فلاحی منصوبوں پر 2 ارب 16 کروڑ خرچ کیے۔ سینیٹر سعدیہ عباسی نے پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ حکام سے مطالبہ کیا کہ کمپنیاں خواتین کے لیے ووکیشنل ادارے قائم کریں۔